سکھ فار جسٹس کا خالصتان اور پاکستان کے حق میں نعرہ، مودی کی سیاست پر تنقید

03:23 PM, 30 Apr, 2025

پٹیالہ :  سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے حال ہی میں پٹیالہ کے آرمی کینٹ کے قریب ’’پاکستان ،  خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے اور خالصتان کے جھنڈے کی ویڈیو جاری کی ہے ۔ اس ویڈیو میں پنوں نے ہندوستانی حکومت اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کی سخت مذمت کرتے ہوئے نوجوانوں کو ایک پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی سیاست صرف الیکشن جیتنے کے لیے مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف جنگ کی فضا پیدا کر رہی ہے، جس سے نوجوانوں کو اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پنوں نے مزید کہا کہ اگر نوجوانوں کے والدین اس جنگ میں مر جائیں گے، تو ان کی پرورش کون کرے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ مودی کا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے، اور اس جنگ میں شرکت کرنا کسی کے لیے بھی فائدے کا نہیں۔

پنوں نے طلبہ کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے والدین سے یہ بات کریں کہ وہ خالصتان کی حمایت کریں، مودی کی جنگ کو مسترد کریں اور پاکستان کے خلاف لڑنے سے انکار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ہندوستانی قبضے سے آزاد کرانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں