پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم میں اضافہ، نیویارک ٹائمز کا انکشاف

02:34 PM, 30 Apr, 2025

نیویارک  :  امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اور شدت پسند ہندو گروہوں نے اس واقعے کو کشمیری مسلمانوں پر ظلم کا جواز بنا لیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ہزاروں کشمیری مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا اور کئی کے گھروں کو بھی مسمار کر دیا گیا، جس سے خطے میں خوف و ہراس کی فضا مزید بڑھ گئی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایشیائی نمائندہ میناکشی گنگولی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے واقعات کو اقلیتوں پر حملوں کے بہانے کے طور پر استعمال کرنا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس کے عالمی سطح پر منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ رپورٹ ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جبر و تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور عالمی برادری کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔

مزیدخبریں