کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز زبردست مندی سے ہوا۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 192 پوائنٹس تک گر گیا۔
یہ اس وقت ہوا جب گزشتہ روز مارکیٹ کا اختتام مثبت ہوا تھا، اور انڈیکس میں 808 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ادھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، اور امریکی کرنسی 12 پیسے سستی ہو کر 280.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔