شدید گرمی کے بعد بارشوں کی خوشخبری، نیا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا

12:12 PM, 30 Apr, 2025

لاہور  : محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر دے دی ہے۔ بارشوں کا نیا سسٹم آج ملک میں داخل ہو رہا ہے، جس کے بعد یکم سے 4 مئی تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع جیسے پشاور، سوات، چترال، باجوڑ، مانسہرہ، دیر، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور دیگر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے خبردار بھی کیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی برقرار رہے گی۔ سندھ اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کے لیے دھوپ سے گریز کریں، زیادہ پانی پئیں اور ہلکے کپڑے پہنیں۔

مزیدخبریں