مودی حکومت نے پہلگام واقعے پر فوج کو ردعمل دینے کی اجازت دے دی

11:10 AM, 30 Apr, 2025

نئی دہلی: بھارت کی حکومت نے پہلگام حملے کے بعد اپنی فوج کو پاکستان کے خلاف ردعمل دینے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت سکیورٹی حکام کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں فوجی حکام نے حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مودی نے کہا کہ ردعمل کا طریقہ، وقت، جگہ اور اہداف فوج خود طے کرے گی۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے اور اس کے بعد فوج میں کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ بھارت کی شمالی کمانڈ میں لیفٹننٹ جنرل سکھیندرا کمار کی جگہ لیفٹننٹ جنرل پراتک شرما کو نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم مودی بدھ کو سکیورٹی، معاشی اور سیاسی معاملات پر کابینہ کے الگ الگ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزیدخبریں