طالبان کی حکم پر افغانستان میں پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل

10:07 PM, 29 Sep, 2025

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک بھر میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ سروسز بند کر دی ہیں، جس کی وجہ سے دارالحکومت کابل سمیت کئی علاقوں میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ مکمل طور پر معطل ہے۔ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار بھی بہت کم ہو کر صرف 2G تک محدود ہو گئی ہے۔

انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ بندش طالبان حکومت کے حکم پر کی گئی ہے۔ طلوع نیوز سمیت متعدد میڈیا ادارے اس پابندی کی وجہ سے اپنی نشریات میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام "غیراخلاقی اور نقصان دہ مواد" کی رسائی روکنے کے لیے کیا گیا ہے، لیکن شہری، طلبہ اور کاروباری طبقے اس کو اظہار رائے کی آزادی اور آزاد میڈیا پر پابندی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

طالبان کی اس پابندی کی وجہ سے آن لائن تعلیم اور اسکالرشپ پروگرامز بھی متاثر ہو رہے ہیں، جس سے طلبہ شدید پریشان ہیں۔

مزیدخبریں