اسلام آباد: فیدرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 30 ستمبر 2025 کو مقرر کردہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، سخت وجوہات کی بنیاد پر کمیٹی کی اجازت سے زیادہ سے زیادہ 15 دن کی مہلت دی جا سکتی ہے، بشرطیکہ ٹیکس کی رقم 30 ستمبر تک ادا کی جا چکی ہو۔
ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ آئی آر ایس (IRS) سسٹم میں سستی یا رکاوٹ کی کوئی بات درست نہیں ہے اور اس کا پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے۔ نئے آسان انکم ٹیکس ریٹرن فارم کی مدد سے ٹیکس دہندگان بآسانی ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔
ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو لیٹ فائلر قرار دے کر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔