لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں درج مقدمے کی سماعت لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران سعد الرحمان کے وکیل عثمان مشتاق نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔
دوسری جانب نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ مقدمے کا مکمل ریکارڈ جمع کروانے کے لیے مزید وقت دیے جائے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو آئندہ سماعت تک تمام متعلقہ دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی اور سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے حوالے سے مقدمہ درج کیا ہوا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔