علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے دو گھنٹے ملاقات

04:18 PM, 29 Sep, 2025

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیراعظم عمران خان سے تقریباً دو گھنٹے ملاقات کی۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کر دیا ہے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکیل کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا، جس میں بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے گرفتاری پر عارضی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد کیس کی کارروائی بھی معطل کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں