سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کا حکم معطل کر دیا

11:18 AM, 29 Sep, 2025

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حکم کو روک دیا ہے جس میں جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا گیا تھا۔ جسٹس طارق نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے ان کو ریلیف دیتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور اٹارنی جنرل آفس کو بھی شامل کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست گزار کو نوٹس دیا گیا ہے۔

جسٹس جمال خان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 18 اکتوبر کو ہوگا اور ابھی ہمارا معاملہ صرف عبوری حکم تک محدود ہے۔ جسٹس شاہد بلال نے سوال اٹھایا کہ اعتراضات کے باوجود رٹ پٹیشن کو نمبر کیسے دیا گیا، جس پر مزید وضاحت مانگی گئی۔

جسٹس طارق کے وکیل منیر ملک نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہائیکورٹ کے اپنے جج کو عدالتی کام سے روکا گیا، اور اس حکم میں قانون کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معاملے کی سماعت کو ایک سال سے زائد ہو چکا ہے اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات ابھی تک باقی ہیں۔ مزید کہا کہ عدالت کے سامنے کچھ ایسے واقعات بھی رکھے جائیں گے جو اس کیس سے متعلق ہیں۔سپریم کورٹ نے سماعت کو کل تک ملتوی کر دیا ہے۔

مزیدخبریں