لندن : لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتیں ثابت کر دی ہیں اور اب وقت ہے کہ ہم اقتصادی طور پر بھی مضبوط ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی دوسرے ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ معاہدے کی تعریف کی اور کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس معاہدے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ بہت سے دوسرے ممالک بھی اس طرح کے معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مقدمات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔
یاد رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریاض میں دفاعی معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوا تو اسے دونوں ملکوں کے خلاف حملہ سمجھا جائے گا۔دوسری طرف، ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جانا چاہیے۔