ٹرمپ کا غزہ امن منصوبے پر اعتماد کا اظہار، نیتن یاہو سے ملاقات متوقع

09:59 AM, 29 Sep, 2025

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے امن منصوبے کی تجاویز پر اسرائیل اور عرب رہنماؤں کا ردعمل بہت اچھا رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تمام فریق امن کے لیے تیار ہیں اور جلد ہی نیتن یاہو سے ملاقات میں اس معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ پورے مشرق وسطیٰ میں امن لانے کا خواب ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پہلی بار تمام فریق کسی خاص مقصد کے لیے ایک ساتھ آئے ہیں اور یہ معاہدہ ضرور مکمل ہوگا۔

آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات ہوگی جس کا مقصد جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کرنا ہے۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے بتایا کہ امریکی حکام اسرائیلی اور عرب رہنماؤں کے ساتھ سخت مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ جلد امن قائم کیا جا سکے۔

چند دن پہلے بھی ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

مزیدخبریں