بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، محسن نقوی نے بھی موقف نہیں بدلا

09:25 AM, 29 Sep, 2025

دبئی : دبئی میں ایشیا کپ کے فائنل کے بعد ایک افسوسناک صورتحال سامنے آئی جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ محسن نقوی نے بھی سخت موقف اختیار کیا اور ٹرافی کسی اور کے حوالے کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی آخرکار ٹرافی وصول کرنے سے محروم رہ گئے۔

اس وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرافی کی تقریب میں تاخیر ہو گئی۔ تقریب کے دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی موجود تھے، لیکن صرف پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز وصول کیے جبکہ بھارتی کھلاڑی اسٹیج پر آنے سے انکار کرتے رہے۔

بھارتی کھلاڑیوں میں سے تلک ورما اور شیوام دوبے نے انفرادی طور پر اپنے ایوارڈز لیے، لیکن ٹیم کی طرف سے مکمل ٹرافی لینے سے انکار کر دیا گیا۔ بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر اے سی سی کو اطلاع دی کہ وہ ٹرافی وصول نہیں کریں گے، جس کے بعد ٹرافی واپس منگوا لی گئی۔

یہی نہیں، ایشیا کپ کے دوران بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ سپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا، نہ ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کی کوئی تصویر بنی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بار کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی طرف سے سیاست کا دباؤ کرکٹ کے اصل مزے کو خراب کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اے سی سی کو چاہیے کہ وہ بھارتی ٹیم کی اس رویے کی وجہ سے سخت قدم اٹھائے اور انہیں محسن نقوی کے ساتھ بائیکاٹ پر پابندی لگانے پر غور کرے۔

مزیدخبریں