لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو جنگ سے جوڑنا کھیل کی روح کے خلاف ہے اور ایسا کرنا مایوسی کی بات ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اگر جنگ بھارت کا فخر ہے تو تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کو ہمیشہ پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور کرکٹ میچ کے نتائج اس حقیقت کو بدل نہیں سکتے۔
دوسری جانب، بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد اے سی سی کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ بی سی سی آئی نے بھی اے سی سی کو باضابطہ طور پر بتایا کہ وہ ٹرافی نہ لیں، جس کے بعد ٹرافی واپس منگوائی گئی۔پاکستانی شائقین کرکٹ نے محسن نقوی کے موقف کی حمایت کی ہے، اور سوشل میڈیا پر اس پر زور بحث جاری ہے۔