راولپنڈی: ضلع کُرم میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خلاف ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے انجام دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
اس کارروائی میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 دیگر جوان بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوئے۔ شہدا میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔