آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم کے نام کا فیصلہ،اعلان آج رات تک متوقع

06:36 PM, 29 Oct, 2025

اسلام آباد: آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نئے وزیرِاعظم کے لیے نام فائنل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چوہدری یاسین کو آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم کے طور پر نامزد کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے چار امیدواروں میں سے متفقہ طور پر چوہدری یاسین کو منتخب کیا۔ وزارت عظمی کے دیگر امیدواروں میں لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب خان شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق، چوہدری یاسین کا نام چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اجلاس میں حتمی طور پر منظور کیا گیا، اور پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان آج رات تک متوقع ہے۔

مزیدخبریں