وزیراعلیٰ مریم نواز کا اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب، مذہب کے نام پر اتحاد پر زور

06:03 PM, 29 Oct, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے معاشرتی بہتری میں علمائے کرام کے کردار کو اہم قرار دیا اور کہا کہ مذہب کے نام پر سب کو متحد ہونا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اور تمام مذہبی جماعتیں اس اتحاد کا حصہ ہیں۔ آج ہم علمائے کرام سے رہنمائی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں کیونکہ ریاست اور عوام انہیں اپنا رہنما مانتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہتھیار اٹھانا، بے گناہوں کو نشانہ بنانا اور راستے بند کرنا ناقابل قبول ہے۔ ایک شرپسند جماعت نے لوگوں کے ذہن زہریلے کرنے کی کوشش کی، اور ماضی میں بعض جماعتیں سیاسی مقاصد یا دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے استعمال کی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سیاست اور مذہب کی آڑ میں املاک کو نقصان پہنچانا قابل قبول نہیں، اور عوام کے جان و مال اور عزت کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ بطور وزیراعلیٰ وہ عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گی۔

مزیدخبریں