امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان کی قیادت کی تعریف، پاک۔بھارت کشیدگی پر خبردار

03:25 PM, 29 Oct, 2025

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار انسان ہیں، اور فیلڈ مارشل کو “عظیم سپہ سالار اور بہترین جنگجو” قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں تاجروں سے خطاب میں بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم سے کہا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو تجارت نہیں ہوگی۔ جاپان میں خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ پاک-بھارت کشیدگی میں سات نئے طیارے گرائے گئے۔

امریکی صدر آج چینی صدر سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے، جس میں عالمی تجارت اور خطے کی سلامتی کے معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔

مزیدخبریں