بانی پی ٹی آئی کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر خارج کر دی

11:11 AM, 29 Oct, 2025

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر خارج کر دی۔

آج ہونے والی سماعت میں عمران خان کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس کے بعد عدالت نے درخواست پر کارروائی جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 107 مقدمات درج ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عمران خان کی عدم پیشی پر عدالت نے درخواست خارج کرنے کا حکم دیا۔ عمران خان نے 2023 میں یہ درخواست دائر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کو یکجا کر کے ایک ہی جگہ پر سنا جائے۔

مزیدخبریں