حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کر دی

01:59 PM, 29 Oct, 2025

غزہ :  فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے سبب مغویوں کی لاشوں کی حوالگی کا عمل مؤخر کر رہی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں نے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش اور حوالگی میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

حماس نے ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کی حوالگی کا وعدہ کیا تھا، مگر اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد یہ عمل مؤخر کر دیا گیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بمباری شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ رفح کراسنگ کی بندش اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل معاہدے کی شرائط کو پامال کر رہا ہے اور اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تنظیم نے جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ اپنے حملے بند کرے اور معاہدے کی تمام شرائط پر عمل کرے۔

مزیدخبریں