ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات حل کرانے کی پیشکش کردی

10:31 AM, 29 Oct, 2025

تہران :  وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، جہاں ان کا ایئرپورٹ پر خوش دلی سے استقبال کیا گیا۔ اس دوران وزیرِ داخلہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی کی صورتحال اور علاقائی استحکام پر گفتگو کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران نے سکیورٹی اور سرحدی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔

اس دورے کے دوران، محسن نقوی تہران میں ہونے والے ای سی او (اقتصادی تعاون تنظیم) وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں خطے کی سکیورٹی اور دیگر اہم مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

مزیدخبریں