سہ ملکی سیریز : پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سیریز کے فائنل میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب

06:29 PM, 29 Nov, 2025

راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی سے پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ مزید مستحکم ہوئی ہے۔ دوسری جانب، فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وہ اپنے موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ سری لنکا کی ٹیم نے اس سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ فائنل میں فتح کے لیے پرعزم ہے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جہاں پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں سیریز کے فاتح بننے کے لیے ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

مزیدخبریں