میٹا کی نئی پرائیویسی پالیسی، صارفین میں تشویش

03:36 PM, 29 Nov, 2025

کیلیفورنیا:میٹا کی نئی اے آئی پرائیویسی اپڈیٹ کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں صارفین کی جانب سے ’فیس بک ڈیلیٹ کریں‘ کی مہم تیز ہو گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صارفین کی چیٹ بوٹس کے ساتھ ہونے والی گفتگو اے آئی ماڈلز کی تربیت اور ذاتی تجاویز کے لیے استعمال ہوگی، جبکہ ذاتی چیٹس اور انکرپٹڈ میسجز اس میں شامل نہیں۔

صارفین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے ان کی نجی معلومات کا غلط استعمال ہو سکتا ہے، جبکہ میٹا نے وضاحت کی ہے کہ حساس معلومات تجزیے یا اشتہارات میں استعمال نہیں ہوں گی اور آواز کے ذریعے اے آئی کے لیے مائیکروفون صرف اجازت سے فعال ہوگا۔

مزیدخبریں