میر سرفراز بگٹی کا صحافیوں کے لیے فلیٹس اور مراعات کا اعلان

01:56 PM, 29 Nov, 2025

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صحافی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اور حکومت ان کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء صحافیوں کے لیے فری فلیٹس فراہم کیے جائیں گے اور ان کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ فلیٹس کی تقسیم میرٹ کی بنیاد پر ہوگی اور یکم جنوری 2027 سے صحافیوں کو ہاؤسنگ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خالی فائلیں نہیں دی جائیں گی بلکہ مکمل فلیٹس بن کر فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے میڈیا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دوبارہ مقبول ہو رہا ہے اور صحافیوں سے گزارش کی کہ وہ ڈیجیٹل میڈیا کی طرف بھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ مظلوم اور صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

مزیدخبریں