افغانستان کی دہشتگرد پناہ گاہیں اور بھارت کے تعلقات، خطے میں کشیدگی کی فضا

02:09 PM, 29 Nov, 2025

نیویارک:عالمی سطح پر دہشتگردی کے تازہ واقعات نے افغانستان کے کردار کو دوبارہ اجاگر کر دیا ہے۔ پاکستان میں دہشتگردانہ حملے، امریکا میں فائرنگ کے واقعات اور تاجکستان میں چینی شہریوں پر ڈرون حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ افغان سرزمین کچھ دہشتگرد گروہوں کے لیے محفوظ ٹھکانہ فراہم کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان حکومت دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے، جو خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے، لیکن بھارت کے ساتھ تعلقات میں اضافہ جاری ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق افغانستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملکوں میں تجارتی نمائندے تعینات کریں گے، اور یہ تعلقات جنوبی ایشیا کی سیاسی پیچیدگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

گزشتہ ماہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھارت کا دورہ کیا اور متعدد معاہدے کیے۔ اس دوران افغانستان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کے بھی واقعات سامنے آئے، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

مزیدخبریں