بھارت کی معیشت ’سی گریڈ‘، ترقی کے دعوے بے بنیاد؛آئی ایم ایف رپورٹ

12:28 PM, 29 Nov, 2025

ممبئی:بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تازہ رپورٹ میں بھارت کی معیشت کو ’سی گریڈ‘ دے کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 رپورٹ میں بھارت کو دوسرے کم ترین درجے پر رکھا گیا اور ملک کی مالیاتی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں بھارت کے 12-2011 کے پرانے اور ناقص معاشی ڈیٹا کو بنیاد بنا کر ترقی کے دعوے کھوکھلے اور بے بنیاد قرار دیے گئے۔

 ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے انکشافات بھارتی حکومت کے معاشی بیانیے کو زمین بوس کر دیتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں کہ ملک کی معیشت بحران کے دہانے پر ہے۔

مزیدخبریں