لاہور:پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کے خلاف صوبائی حکومت نے شاندار کارروائی کرتے ہوئے دو دن میں ایک ہزار 5 زمینوں کے کیسز نمٹا دیے۔ برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے خاندانوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ان کی زمین واپس کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے مؤثر نفاذ پر اجلاس منعقد ہوا۔ مریم نواز نے کہا کہ فیصلہ ہوتے ہی زمین کا قبضہ فوری دیا جائے، اور کوئی تاخیر، سفارش یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور زمین کے قانونی مالکان کو فوری حق دلانے پر زور دیا۔