ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کا فائنل آج ۔۔۔۔ پاکستان اور سری لنکا ٹائٹل کے لیے میدان میں تیار

10:16 AM, 29 Nov, 2025

راولپنڈی :ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شام 6 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لیے بھرپور عزم اور اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

سیریز میں شاندار مقابلوں کے بعد دونوں جانب سے مضبوط کمبی نیشن تیار کیا گیا ہے، جبکہ ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل کے لیے جارحانہ حکمتِ عملی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھی آج کے اس اہم میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، اور اسٹیڈیم میں بڑا ہجوم متوقع ہے۔

مزیدخبریں