فلسطین کا دو ریاستی حل وقت کی ضرورت، عالمی برادری عملی قدم اٹھائے: بلاول

09:24 AM, 29 Nov, 2025

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر کہا ہے کہ عالمی برادری کے لیے اب ناگزیر ہو چکا ہے کہ وہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے عملی اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پوری انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ضرب ہیں اور ہر معصوم جان کا ضیاع عالمی برادری کو فوری اور منصفانہ کردار ادا کرنے کی یاد دہانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے اور آزادی کے نامکمل خواب کی تعبیر تک ان کی حمایت جاری رکھے گی۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ عالمی برادری یکجہتی کو محض جذبات تک محدود رکھنے کے بجائے اسے انصاف اور دیرپا امن کے اقدامات میں بدل دے۔

مزیدخبریں