اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوامی مشکلات میں کمی لانا اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور معیشت میں بہتری کے فوائد عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
ادھر عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ برطانوی خام تیل 1.46 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 92.25 ڈالر فی بیرل تک آگیا۔
اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 0.73 ڈالر کمی کے بعد 88.17 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔