کرن جوہر نے انسٹاگرام پر بڑی شخصیات کو اَن فالو کردیا

10:36 PM, 29 May, 2026

ممبئی: بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی جانب سے انسٹاگرام پر متعدد نامور شخصیات کو اَن فالو کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، کاجول سمیت کئی قریبی دوستوں اور شوبز شخصیات کو اپنی فالوونگ لسٹ سے نکال دیا، جس کے بعد مداحوں میں حیرت اور مختلف سوالات نے جنم لیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی قسم کی ناراضی یا اختلاف کا نتیجہ نہیں بلکہ سوشل میڈیا سے وقتی وقفہ لینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کم وقت گزارنا چاہتے ہیں، اسی وجہ سے اپنی فالوونگ لسٹ کو ازسرِ نو ترتیب دے رہے ہیں۔

کرن جوہر کے مطابق اس فیصلے کا ان کے کسی بھی قریبی تعلق یا دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس پیشرفت پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اسے محض ایک عام ڈیجیٹل تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں