مورو: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی اداروں، بالخصوص اسٹیبلشمنٹ، کو مزید مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ ملک کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے اور زرعی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
سندھ کے شہر مورو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ عوام کی معاشی حالت بہتر بنائے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، اس لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
انہوں نے خطے کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مبینہ ناروا سلوک کو عالمی برادری نے بھرپور انداز میں اجاگر نہیں کیا۔
President Asif Ali Zardari addressed a public gathering in Moro, Sindh, at the residence of Sindh Home Minister Zia-ul-Hassan Lanjar. The President also interacted with local notables and elected members of the area. pic.twitter.com/a3zm0Wjqnv
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 28, 2026
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ مختصر تنازع کے دوران مؤثر اور بھرپور ردعمل دیا، جس میں دشمن کے طیارے مار گرانا بھی شامل تھا، اور اس اقدام نے بھارت کو سوچنے پر مجبور کردیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بہتر طرزِ حکمرانی اور ریاستی اداروں کا استحکام ملک کو درپیش بڑے مسائل میں شامل ہیں، اس لیے قومی اتحاد کے ذریعے اداروں کو مزید فعال اور مضبوط بنانا ضروری ہے۔
بعد ازاں انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی رہائش گاہ پر مقامی شخصیات اور منتخب عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔