اساتذہ کیلئے ٹیکس رعایت کی بحالی، سینیٹ کی کمیٹی کی منظوری

09:29 PM, 29 May, 2025

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اساتذہ کو انکم ٹیکس میں دی جانے والی رعایت دوبارہ بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی۔

اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پہلے ہی اس اقدام کی منظوری دے چکی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پچھلے بجٹ میں کمیٹی نے اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش کی تھی، لیکن اُس وقت ایف بی آر نے اس تجویز کو تسلیم نہیں کیا۔ اب ایک سال بعد خود ایف بی آر اس سہولت کی بحالی کی حمایت کر رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ رواں مالی سال میں اساتذہ سے ٹیکس نہیں کاٹا گیا، اور اگلے مالی سال سے انہیں باقاعدہ ٹیکس رعایت حاصل ہوگی۔

مزیدخبریں