پاکستان کبھی کشمیر نہیں چھوڑے گا:فیلڈ مارشل کی بھارت کو وارننگ

07:56 PM, 29 May, 2025

 راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جامعات کے وائس چانسلرز اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کشمیر کو ہمیشہ اپنے دل میں رکھے گا اور اسے کبھی چھوڑے گا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پانی پاکستان کی سرخ لکیر ہے۔ اللہ کی مدد سے پاکستان نے ہر مشکل کا سامنا کیا ہے اور اگر قوم متحد ہو جائے تو کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ کشمیر کا سودا نہیں ہو سکتا، اور بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو دبانے کی کوششیں بے نتیجہ رہی ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کو بھارت کے فتنہ انگیز اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ بلوچوں کا نہیں بلکہ بھارت کا اپنا مسئلہ ہے۔

مزیدخبریں