سوات: سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا اور سیدو میڈیکل کالج سوات کے اشتراک سے ایک سیمینار اور یکجہتی واک منعقد کی گئی، جس میں اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت کی گئی اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کا پیغام دیا گیا۔
تقریب میں طلبہ و اساتذہ نے دہشت گردی کے خلاف آگاہی بڑھانے اور تعلیمی اداروں کو محفوظ بنانے پر زور دیا۔ سنٹر فار کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے ڈائریکٹر جنرل نے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانے کی کوششوں کی اہمیت پر گفتگو کی۔
تقریب کے آخر میں طلبہ نے یکجہتی واک نکالی اور پلے کارڈز اٹھا کر دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کیا، ساتھ ہی ملک کی سلامتی اور اتحاد کے لیے متحد رہنے کا اعلان کیا۔