بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، 10 جون کو ہی بجٹ پیش کیا جائے گا: سیکرٹری خزانہ

06:58 PM, 29 May, 2025

اسلام آباد : وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ مقررہ تاریخ 10 جون کو ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی ممکن ہے، لیکن بجٹ کی پیشکش کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔ بجٹ کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مشورے سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔

قبل ازیں ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عید کی تعطیلات کے باعث بجٹ کی تاریخ میں ردوبدل ہوسکتا ہے، تاہم سیکرٹری خزانہ نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔

مزیدخبریں