ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایوارڈز

06:16 PM, 29 May, 2025

دبئی : پاکستانی سفارتخانے نے متحدہ عرب امارات میں اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو شوبز انڈسٹری میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزازی ایوارڈز سے نوازا ہے۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اپنی نئی فلم ’لو گُرُو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں یو اے ای کا دورہ کر رہے ہیں جہاں پاکستانی سفارتی مشن نے تقریب منعقد کی۔

اس تقریب میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دونوں فنکاروں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں اور ان کی فنی خدمات کو سراہا، ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے معززین اور سفارتی عملے نے شرکت کی جبکہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر سفارتخانے کی جانب سے دی گئی دعوت کی تصاویر شیئر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، فلم ’لو گُرُو‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہو گی، جو فیصل قریشی اور سونیا حسین کی ہارر فلم ’دیمک‘ کے مقابلے میں پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں