عمران خان ڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے، کیس 5 جون کو شروع ہوگا:بیرسٹر گوہر کا اعلان

05:04 PM, 29 May, 2025

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی قسم کی سیاسی ڈیل کے ذریعے رہائی حاصل نہیں کریں گے۔ ان کے کیس کی سماعت 5 جون سے شروع ہوگی۔

صحافیوں سے بات چیت میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ "کچھ لو کچھ دو" کے الزام کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، جب کہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ کسی سودے بازی میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر سیاسی کیسز بنائے گئے ہیں اور ان کا عدالتوں پر اعتماد قائم ہے۔ہمارے وکلا اور ججز بہت برداشت کر چکے ہیں اور اب فیصلہ لکھنے کا وقت آ گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ مخصوص نشستیں عوامی ووٹ کی بنیاد پر ملنی چاہئیں اور جیتنے والی پارٹی کو اس کا پورا حق دیا جائے۔

اسی موقع پر پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیتنے والوں کو مخصوص نشستیں دینے میں ناکامی عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتی ہے

مزیدخبریں