جان سینا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ریسلنگ سے علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی

04:50 PM, 29 May, 2025

ٹورنٹو : عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے 17 مرتبہ کے عالمی چیمپئن جان سینا نے اپنے مداحوں کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے 2025 کے آخر میں ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقدہ WWE کے مشہور ایونٹ "منی ان دی بینک" کے دوران کیا۔ سینا نے اپنی تقریر میں واضح کیا کہ جسمانی طور پر اب وہ خود کو اس سطح پر نہیں پاتے جہاں وہ پہلے ہوا کرتے تھے۔

سینا کا کہنا تھا ریسلنگ ایک مشکل کھیل ہے۔ اب میرا جسم وہ بوجھ نہیں اٹھا سکتا جو پہلے اٹھاتا تھا۔ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں اور یہی وقت ہے کہ میں پیچھے ہٹ جاؤں۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سینا نے کہا کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای سے مکمل طور پر الگ نہیں ہوں گے، بلکہ وہ آئندہ بطور مینٹر یا ٹرینر نئی نسل کے ریسلرز کی رہنمائی کریں گے۔

ریسلنگ ماہرین اور شائقین کا کہنا ہے کہ جان سینا کی ریٹائرمنٹ WWE کے لیے ایک بڑا خلا پیدا کرے گی۔ سینا نہ صرف رنگ میں اپنی صلاحیتوں کے لیے معروف تھے بلکہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بھی سمجھے جاتے تھے۔

مزیدخبریں