"مودی جی! پرائی عورتوں کو سندور دینا پاپ ہے" نیہا سنگھ راٹھور کا بی جے پی پر طنز

02:53 PM, 29 May, 2025

نئی دہلی: مشہور بھوجپوری گلوکارہ اور بے باک سیاسی تبصرہ نگار نیہا سنگھ راٹھور ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار انہوں نے بی جے پی کے ایک انتخابی اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیرِاعظم نریندر مودی پر براہِ راست طنز کیا ہے۔

اترپردیش اور بہار کے کئی علاقوں میں بی جے پی کی جانب سے خواتین میں "سندور" کے پیکٹ تقسیم کیے گئے، جنہیں مودی کی جیت کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔ اس پر نیہا نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "مودی جی! پرائی عورتوں کو سندور دینا پاپ ہے۔"
نیہا نے مزید لکھا کہ اگر مودی واقعی "جنگ جیت جاتے" تو وہ صرف سندور نہیں، بلکہ بندی، نیل پاش، اور کنگھی بھی بانٹ دیتے۔ ان کا طنزیہ انداز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ سندور کی ڈبیہ پر بھی مودی جی کی تصویر چھپی ہو۔

بی جے پی کے ترجمانوں نے فوری طور پر ردِعمل دیتے ہوئے نیہا پر وزیرِاعظم کی توہین اور ملک کی شبیہ خراب کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب نیہا سرکار پر برسیں۔ اس سے پہلے بھی وہ اپنے مقبول نغموں "یوپی میں کا با" اور "بہار میں کا با" کے ذریعے بی جے پی حکومت پر سوالات اٹھا چکی ہیں، جس پر انہیں ہراسانی، قانونی نوٹسز اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔

فی الحال وہ ایک اور کیس میں بھی نامزد ہیں، جس میں ان پر پہلگام حملے سے متعلق پوسٹ کے ذریعے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں