مودی کا بھارت بھوک سے پریشان، 70 کروڑ لوگ غذائی قلت کا شکار

12:58 PM, 29 May, 2025

نئی دہلی : بھارت میں ایک طرف مودی حکومت جنگی جنون میں مبتلا ہے، تو دوسری جانب کروڑوں بھارتی شہری بھوک اور غذائی قلت سے دوچار ہیں۔

ورلڈ ہنگر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا شمار دنیا کے بھوک سے متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے، جہاں اس کا نمبر 105واں ہے۔ یہ درجہ بندی مودی کے ترقی اور معیشت کے بڑے دعووں کی حقیقت کو واضح کر دیتی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی کل دولت کا 40 فیصد صرف 1 فیصد امیر طبقے کے پاس ہے۔ جبکہ عام عوام (مڈل اور لوئر کلاس) کے حصے میں صرف 3 فیصد دولت آتی ہے۔ دیہی علاقوں میں حالات بدترین ہیں، جہاں لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔
90 فیصد مزدور کم از کم اجرت سے بھی کم پر کام کر رہے ہیں اور ملک کی 27 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت کی معاشی ترقی صرف اعداد و شمار میں دکھائی دیتی ہے، حقیقت میں کروڑوں لوگ بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں ۔

مزیدخبریں