راولاکوٹ :آزاد کشمیر کے راولاکوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے جواب میں سیکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تاہم، اس جھڑپ میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے ہیں۔
راولاکوٹ میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید
12:13 AM, 29 May, 2025