سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اسلام آباد پہنچ گئے؛ مشرقِ وسطیٰ میں امن مشن کے لیے پاکستان عالمی سفارت کاری کا محور بن گیا

03:40 PM, 29 Mar, 2026

اسلام آباد : مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے بادل چھٹانے اور ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ایک انتہائی اہم سفارتی مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
 ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پوری دنیا کی نظریں اس وقت اسلام آباد پر جمی ہوئی ہیں۔ ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ آج پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا تاریخی چار ملکی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
 چاروں دوست ممالک کے وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں خطے کو بڑی جنگ سے بچانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق، اس نازک صورتحال میں اسلام آباد کا عالمی سفارت کاری کا مرکز بننا پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان اور اس کے اتحادی دوست ممالک اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست رابطے بحال کروانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں