6 سالہ انتظار ختم؛ پی آئی اے کے طیارے دوبارہ برطانوی فضاؤں میں، اسلام آباد سے لندن آپریشن کا باقاعدہ آغاز

01:15 PM, 29 Mar, 2026

اسلام آباد : قومی ایئر لائن (PIA) نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے برطانیہ کے لیے اپنی براہِ راست پروازوں کی بحالی کا مشن مکمل کر لیا ہے۔ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گیا۔
 فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ افتتاح سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جیٹ میریٹ نے کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور تجارتی تعلقات میں ایک نئی روح پھونک دے گا۔
 پی آئی اے ہر ہفتے 4 براہِ راست پروازیں لندن کے لیے چلائے گی۔ 3 پروازیں اسلام آباد سے جبکہ ایک پرواز لاہور سے براہِ راست لندن کے لیے روانہ ہوگی۔ لندن روٹ کے لیے پی آئی اے نے اپنے فلیگ شپ بوئنگ 777 طیاروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے مختص کیا ہے۔

مزیدخبریں