ایران کا 'وعدہ صادق-4' مشن؛ تل ابیب اور حیفہ میزائلوں کی زد میں، اسرائیل کا دفاعی ڈھانچہ لرز اٹھا

10:57 AM, 29 Mar, 2026

تہران/تل ابیب:مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ایک خونی موڑ پر داخل ہو گئی ہے۔ ایران نے اپنے بڑے عسکری آپریشن 'وعدہ صادق-4' کی نئی لہر شروع کرتے ہوئے اسرائیل کے اہم شہروں اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ایرانی فورسز نے پہلی بار تل ابیب کے صنعتی اور رہائشی علاقوں پر کلسٹر بموں کی برسات کی ہے، جس سے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور صنعتی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔
    حیفہ میں واقع اسرائیل کی حساس ترین 'ایرو اسپیس انڈسٹری' اور ریڈار سسٹمز کو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ریڈار سسٹم کی تباہی نے اسرائیل کے دفاعی حصار (آئرن ڈوم) کو بری طرح کمزور کر دیا ہے۔تہران کا دعویٰ ہے کہ بن گوریون ایئر بیس پر موجود ایندھن کے بڑے ذخائر کو میزائلوں سے اڑا دیا گیا ہے، جس سے اسرائیلی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
 اسرائیلی علاقے بیت شمیش سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں بڑے پیمانے پر تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ایران نے واضح کیا ہے کہ اس کے میزائلوں کا رخ صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کی طرف بھی ہے، جہاں متعدد مقامات پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں