ٹرمپ مخالف 'نو کنگز' تحریک نے امریکہ ہلا دیا؛ 70 لاکھ مظاہرین سڑکوں پر، دنیا بھر میں احتجاجی لہر

09:40 AM, 29 Mar, 2026

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی سیلاب امڈ آیا ہے۔ واشنگٹن سمیت تمام بڑے شہروں میں "نو کنگز" (No Kings) تحریک کے تحت لاکھوں افراد سراپا احتجاج ہیں، جس نے امریکی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔
امریکہ بھر میں ہونے والے ان مظاہروں میں شرکاء کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ کی صورت اختیار کر رہی ہے۔ معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں "امریکی تاریخ کا پہلا ڈکٹیٹر" قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا طرزِ عمل جمہوری قدروں کے منافی ہے۔
 سینیٹر برنی سینڈرز اور مسلم رکنِ کانگریس الہان عمر نے مشترکہ مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگی جنون کو فوری لگام دی جائے اور عسکری کارروائیاں بند کی جائیں۔یہ احتجاج صرف امریکہ تک محدود نہیں رہا بلکہ دنیا کے دیگر براعظموں تک پھیل چکا ہے ۔  فرانس، اٹلی، جرمنی، یونان اور اسپین کے دارالحکومتوں میں ہزاروں افراد نے امریکہ کی جنگی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ سڈنی اور میلبورن میں بھی مظاہرین نے ٹرمپ مخالف نعرے لگائے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں