ایران پرحملہ۔۔پاکستان کاکیاقصور۔۔

09:03 AM, 29 Mar, 2026


ایران سے محبت وعقیدت کی آڑمیں کراچی سے گلگت تک جوگھناو¿ناکھیل کھیلاگیاوہ نہ صرف افسوسناک بلکہ شرمناک بھی ہے۔ کیا لوگ اپنے ملک اور وطن کے ساتھ ایسا کام اور سلوک کرتے ہیں۔ ریاست تو ماں جیسی ہے بھلا ماں کو کوئی پتھر مار کرآگ لگاتا ہے۔؟ جن بدبختوں نے کراچی، اسلام آباد اور گلگت سمیت ملک کے دیگرشہروں وعلاقوں میں جلاو¿گھیراو¿کرکے پاک فوج کے جوانوں اوربے گناہ شہریوں کونشانہ بنایاانہوں نے اصل میں ملک نہیں بلکہ اس ماں پرحملہ کیاجس ماں نے انہیں ہرمشکل میں تحفظ اورسایہ دیا ۔ماں کے تولوگ پاﺅں چومتے ہیں ان ظالموں نے ماں کوآگ لگا دی۔ ماں سے محبت جس طرح ایمان کاحصہ ہے اسی طرح ملک سے محبت یہ بھی ایمان والوں کاشیوہ ہے۔بے ایمان کیاجانیں کہ ماں اورریاست سے محبت کیاہوتی ہے۔؟ہم نے توجب سے ہوش سنبھالاہے تب سے ایک ہی بات اپنے بزرگوں میں دیکھی اوران سے سیکھی ہے کہ ایمان واسلام کے بعدپاکستان سے آگے ومقدم کچھ نہیں۔برسوں سے اسی پاکستان کاکھاپی کرسانڈبننے والے ان احسان فراموشوں سے توگلی میں پھرنے والے وہ کتے ایک نہیں ہزارولاکھ درجے بہترہیں جوروٹی کے چندٹکڑوں پرکم ازکم گلی اورمحلے کی حفاظت وچوکیداری توکرتے ہیں۔جہاں انسان کھاتاپیتااوررہتاہو وہاں وہ ایساکام نہیں کرتا،بھلااپنے گھرکوبھی کوئی آگ لگاتاہے۔یہ کیسے انسان ہیں جنہیں اپنے گھرکی بھی پرواہ نہیں۔ دوسرے ممالک اورشخصیات سے محبت یہ کوئی بری بات نہیں،اکثرلوگ اپنے ممالک کے ساتھ دوسرے ممالک کونہ صرف پسندکرتے ہیں بلکہ ان کے حکمرانوں اوروہاں کی شخصیات سے محبت وعقیدت بھی رکھتے ہیں لیکن دوسرے ممالک، حکمران اوروہاں کی شخصیات سے محبت وعقیدت کایہ مطلب نہیں کہ وہاں باہرسے کوئی چوہا گھسے یاچیونٹی بھی مرے آپ اپنے ملک میں آگ لگاناشروع کردیں۔ایران پرحملہ پاکستان نے تونہیں کیا،جن ممالک نے کیاآپ وہاں جا کر توڑپھوڑ کریں، آگ لگائیں۔یہ کیابات ہوئی کہ ایران پرحملہ امریکہ اوراسرائیل کرے اورآپ آگ پاکستان میں لگائیں۔ کیا پاکستان آپ کا ملک نہیں۔؟ اگر نہیں توپھرآپ یہاں کیوں رہ رہے ہیں اور اگرپاکستان کوآپ اپناملک مانتے ہیں تو پھر خود سوچیں کیا اپنے ملک کے ساتھ لوگ یہ کام کرتے ہیں۔؟ ملکوں پرحملے تو ہوتے رہتے ہیں۔دس مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پربھی حملہ ہوا تھا کیا اس حملے پرایران میں کسی نے توڑپھوڑ کر کے آگ لگائی اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا۔؟ پاکستان پر حملے کے خلاف ایران میں توڑپھوڑتودورکوئی احتجاج بھی نہیں ہوا۔؟شام ،لیبیا،عراق ،لبنان اور افغانستان پربھی حملے ہوئے کیا ان حملوں کے خلاف کسی ملک میں کوئی توڑ پھوڑ ہوئی۔؟ جب دوسرے ممالک میں یہ کام نہیں ہوتے تو پھریہاں کس کوخوش کرنے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے۔دنیاکے کسی اورملک میں ایسے ڈرامے توکبھی نہیں ہوئے جوڈرامے ہمارے ہاں ہورہے ہیں۔ حملہ ایران پرہوتاہے اورزورپاکستان سے نکالا جا رہا ہے یہ توکوئی غیرت اوربہادری نہیں ہوئی۔ امریکہ اوراسرائیلی حملوں پرپاکستان میں چیخیں مارکرگلے خشک کرنے والے یہ فسادی اگراتنے بہادر ہیں تویہ امریکی واسرائیلی حملے روکنے کے لئے ایران کیوں نہیں جاتے۔؟ اسی لئے توان دودھ پیتے عاشقوں کوفیلڈمارشل کی بات بری لگی۔پاک فوج کے سربراہ نے توکوئی نامناسب بات نہیں کی تھی انہوں نے توٹھیک کہاتھاکہ یہاں فضول میں توڑپھوڑ کرنے کی بجائے ایسے عاشقوں کو ایران جانا چاہئے۔محبت وعقیدت کا تقاضا بھی یہ ہے کہ پاکستان یا کسی اور ملک میں بیٹھ کرچیخیں مارنے کی بجائے ایران جا کر وہاں امریکہ اوراسرائیل کامقابلہ کیا جائے۔ کراچی یا گلگت میں آگ لگانے سے توانہیںکچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ایک منظم طریقے سے انہوں نے کراچی اور گلگت سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں توڑ پھوڑ کر کے نہ صرف ملک کے امن کوتباہ کیابلکہ پاک فوج اور سکیورٹی کے دیگراداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بھرپور مہم بھی چلائی لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان کالے کرتوتوں سے انہیں کیاحاصل ہوا۔؟ہم مانتے ہیں کہ ایران ایک برادراسلامی ملک ہے اور اس پرکوئی حملہ نہیں ہونا چاہئے۔ہماری ہمدردیاں، نیک تمنائیں اوردعائیں امریکہ واسرائیل کے مقابلے میں پہلے بھی ایران کے ساتھ تھیں اوراب بھی ایران کے ساتھ ہیں لیکن ہماری حمایت اورہمدردی کاہرگزیہ مطلب نہیں کہ ایران پرحملے کاغصہ پاکستان سے نکالاجائے۔ ایران کے حکمران اورعوام مشکل اورکڑے وقت میں مثبت اوراہم کردار ادا کرنے پرپاکستان کاشکریہ اداکررہے ہیں اور یہ بدبخت ایران کا نام لے کر یہاں آگ لگا رہے ہیں۔ غیرت وحمیت سے عاری یہ فسادی غیروں کے اشاروں پرناچ کرآج جس پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈاکررہے ہیں یہ فوج اگرنہ ہوتوآج ہماراحال بھی شام، لبنان، لیبیا، عراق اور ایران جیسا ہو۔ یہ تو ان جوانوں کی قربانیاں ہی ہیں جن کی وجہ سے جہاںایک طرف طاقت اورجنگی جنون کے نشے میں مدہوش مودی وموذی جیسے لوگ دنیاسے نظریں چراکرپھررہے ہیں وہیں دوسری طرف اسرائیل جیسے اسلام وپاکستان مخالف ممالک کوبھی پاکستان کانام لینے سے پہلے سوبار سوچنا پڑتا ہے۔ پاک فوج اور پاکستان یہ لازم وملزوم ہیں ،پاکستان ہماری جان ہے توپاک فوج ہماری مان اوریہ ہماراایمان ہے کہ غیروں کے دلال رونے دھونے، چیخنے چلانے، جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ سمیت چاہے کچھ بھی کرلیں انشاءاللہ پاکستان تاقیامت سلامت رہے گا۔

مزیدخبریں