دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی اور عسکری قیادت کی مکمل ہم آہنگی، محسن نقوی

12:53 PM, 29 Mar, 2025

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردی کے خلاف ایک ہی صفحے پر ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دھماکہ خیز مواد کو وفاقی سبجیکٹ بنا دیا جائے تاکہ اس کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کے مسئلے کو اُٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس کی استعداد کو مزید بڑھایا جائے گا اور اس حوالے سے صوبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی سطح پر ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا تاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مزید کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔

مزیدخبریں