وزیراعظم کی زرعی شعبے میں اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت، ایپکس فورم ہر ماہ کارکردگی کا جائزہ لے گا

07:10 PM, 29 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی شعبے کی ترقی اور جدید اصلاحات کے لیے ایپکس فورم کے قیام کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فورم زرعی جدت اور ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر اجلاس منعقد کرے گا۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں زرعی شعبے کی مجموعی صورتحال، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں زرعی پیداوار میں اضافے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور شعبے کی استعداد کار بہتر بنانے سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیرِ بحث آئیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زرعی ترقی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اس شعبے کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

مزیدخبریں