پیرا کی کارکردگی کا جائزہ، مریم نواز کا ڈیجیٹل نگرانی اور عوامی شکایات کے فوری حل پر زور

02:10 PM, 29 Jun, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی، ڈیجیٹل نظام، قانونی امور اور آئندہ کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پیرا فورس کی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل ریکوزیشن کو لازمی قرار دینے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ’’آسک پیرا‘‘ پورٹل کو مزید فعال بنایا جائے اور شہریوں کے ساتھ رابطہ کاری کا نظام بہتر کیا جائے۔

انہوں نے ڈی جی پیرا کو عوامی رابطہ بڑھانے اور ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پیرا کے مستقبل کے لائحہ عمل اور انتظامی امور پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں